اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ

مردان(آئی پی ایس )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )مردان ڈویژن کا حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور غیر ملکی کرنسی کے خلاف کریک ڈائون جاری، مردان ڈویژن میں ایف اے ٹی ایف کے اہداف اور غیر ملکی کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ۔ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی اور ڈائریکٹر کے پی کے ناصر محمود ستی کی ہدایت پر اے ڈی حسن فاروق وغیرہ کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے چھاپہ مار کے دو ملزمان ماجد علی ولد سید لطف الرحمان اور مومن خان ولد عین خان کو موقع پر گرفتار کر لیا جو ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کر رہے تھے۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے 59,00000 روپے کی بھاری پاکستانی کرنسی برآمد کرلی ۔ملزمان کے خلاف خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 اور فارن ریگولیشن ایکشن 1947 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker