اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

تحریک لبیک کا وزیر آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین نے وزیر آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان نے جی ٹی روڈ پر وزیر آباد میں دیے گئے دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تحریک لبیک کے ترجمان کے مطابق ان کی جماعت نے وزیرآباد میں جاری اپنا دھرنا ختم کر دیا ہے۔میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کیے گئے معاہدے پر 50 فیصد عملدرآمد کر دیا ہے اس لیے ہم اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ تمام کارکنان آج ہی واپس لاہور پہنچ رہے ہیں۔ خیال رہے گزشتہ روز وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کا نام کالعدم لسٹ سے نکالنے کا نوٹیفکشین جاری کیا تھا۔ کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی ختم کرنے کے معاملے پر وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزارت داخلہ کو موصول ہوئی تھی جس کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے کالعدم کا اسٹیٹس ختم کرنے کا نوٹفیکشن جاری کیا تھا۔ تحریک لبیک پاکستان کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سب سیکشن ایک کے تحت کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکالا گیا، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت شیڈول فرسٹ میں رکھا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کو محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر 15 اپریل 2021 کو کالعدم تنظیم قرار دیا گیا تھا، تحریک لبیک پاکستان کی آئین اور قانون پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی پر نام کالعدم کی فہرست سے نکالا گیا جبکہ تنظیم پر عائد تمام پابندیاں ختم کر دی گئں۔ قبل ازیں پنجاب کابنیہ نے تحریک لبیک کا نام کالعدم کی لسٹ سے نکالنے کی سفارش کی تھی اور وفاقی کابینہ نے پنجاب حکومت کی سفارشات کی منظوری دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker