اہم خبریںپاکستان

موٹروے پولیس کی کارروائی، جانور چوری کرنے والا شخص گرفتار

اسلام آباد ،گھر سے ناراض ہو کر جانے والا لڑکا موٹروے پولیس نے واپس گھر تک پہنچا دیا ایک اور کارروائی کے دوران مبینہ طور پر جانور چوری کرنے والا شخص گرفتار ۔

تفصیلات کے مطابق گھر سے ناراض ہوکر 16سالہ ریاض پشاور سے لاہور کی جانب بذریعہ بس سفر کر رہا تھا ۔جب موٹروے پولیس کو اس معاملے کی اطلاع ملی تو بسوں کی چیکنگ کے دوران کلر کہار سے لڑکے کو بس سے اتار اس کے گھر والوں کو اطلاع دے دی گئی ۔بعد ازاں لڑکے کے والد روح اللہ موقع پر پہنچے اور لڑکے کو ساتھ لے گئے۔ایک اور کارروائی کے دوران بھیرا کے قریب موٹر وے پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک پک اپ کو روکا جس میں جانور موجود تھے ،پوچھ گچھ کے دوران ڈرائیور محمد عرفان کے تسلی بخش جوابات نہ دینے پر مزید تفتیش کے لیے اسے لوکل پولیس تھانہ بھیرا کے حوالے کردیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker