اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹر ای الیون مارگلہ ری ٹریٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادار ے (سی ڈی اے )کے چیئرمین عامر علی احمد نے اعلی حکام کے ہمراہ اتوار کے روز اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون سی ڈی اے مارگلہ ری ٹریٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، اس موقع پر مکینوں نے سی ڈی اے انتظامیہ کو علاقے سے متعلق مسائل کے بارے میں آگاہ کیا

اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ شعبوں کو سخت ہدایت جاری کی گئیں کہ مذکورہ سیکٹر میں پانی، سیورج، سینی ٹیشن بشمول سٹریٹ لائٹس اور سڑکوں کی بحالی کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے، جبکہ علاقے میں کمرشل ایریا کی ازسرنو تعمیر کے احکامات بھی متعلقہ شعبوں کو جاری کئے گئے، اسی طرح بجلی اور گیس کے بلوں کے بقایاجات کو بھی جلد از جلد کلئیر کرکے ترقیاتی کاموں کو شروع کرنے کے بھی احکامات جاری کیے گئے، اس ضمن میں مزکورہ علاقے میں دو پارکس کی تعمیر اور علاقہ کو سر سبز رکھنے کیلئے شجر کاری کرنے کے بھی احکامات سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے انوائرمنٹ ونگ کو جاری کئے گئے ۔مزیدبرآں خیابان اقبال الیونتھ ایونیو تا سیکٹر ڈی ٹوئیلو کی مرکزی شاہراہ جو تقریبا چار کلومیٹر ہے کی تعمیر و مرمت کے لئے جلد از جلد ٹینڈر جاری کیا جائے، علاوہ ازیں ان تمام امور کی نگرانی اور رابطے کے لئے سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے کور کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے، اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مزکورہ علاقے کو جلد ہی ماڈل کمیونٹی بنایا جائے گا جو تمام جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی ،اس موقع پر اہل علاقہ نے سی ڈی اے انتظامیہ کے ان اقدامات کو سراہاتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ جو ترقیاتی کام سست روی کا شکار تھے وہ موجود انتظامیہ کی زیرنگرانی جلد از مکمل ہوجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker