اہم خبریںپاکستان

مولانا کی امامت میں لانگ مارچ گزشتہ تحریکوں سے مختلف نہ ہوگا، فواد چوہدری

اسلام آباد، وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا کی امامت میں ہونے والا احتجاج گزشتہ تحریکوں سے ہرگز مختلف نہ ہوگا، یہ بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں کسی دھونس اور دھمکی سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

پی ڈی ایم کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یہ بازو ہمارے آزمائے ہوئے ہیں کسی دھونس اور دھمکی سے مرعوب نہیں ہوں گے، انہیں انتخابی نظام کی تطہیر اور معیشت کی تعمیر میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے اور نہ اس ایجنڈے سے پیچھے ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ ناکام اور عوام سے مسترد شدہ سیاسی بے روزگاروں نے سیاسی آکسیجن حاصل کرنے کے لیے آج ایک اور بیٹھک لگائی، یہ گروہ چاہتا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کے دروازے کھلے رہیں تاکہ ان کی بقا کے امکانات زندہ رہیں، ان کی آج کی بیٹھک کا دوسرا بڑا فیصلہ یہ ہے کہ انتخابات میں شفافیت کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ پیکیج سے اشیائے ضروریہ رعایتی نرخوں پر عوام کو دستیاب ہوں گی، 120 ارب کے تازہ ترین ریلیف پیکیج کے سامنے آتے ہی اس گروہ کو اپنا مستقبل مستقل تاریکیوں کی نظر ہوتا دکھائی دے رہا ہے، معیشت کی تباہی کی بنیاد رکھ کر یہ جس غریب عوام پر عرصہ حیات تنگ کرکے گئے وزیراعظم مسلسل ان کے دکھوں کا مداوا کرنے میں مصروف ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ مولانا کی امامت میں ان کے احتجاج کا مستقبل پہلی تحریکوں سے ہرگز مختلف نہ ہوگا مگر سیاسی بے روزگاروں کی انجمن کا فیصلہ ہے کہ پاکستان میں کسی اچھے کام کا حصہ نہیں بنیں گے، انہیں یہ بھی سمجھایا کہ عوام کے دلوں تک کا راستہ سازشوں سے نہیں اپنے کرتوتوں سے توبہ کرکے ہموار کیا جاسکتا ہے۔رہنما تحریک انصاف و وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ان لوگوں کو بارہا سمجھایا ہے کہ سیاست میں اپنی جگہ بنانے کے لیے اجلاسوں کی تاریخیں نہیں بلکہ اپنے لچھن بدلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker