لاہور، پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا سیاسی رہنمائوں سے ٹیلی فون پر رابطوں کا سلسلہ جاری ،شہباز شریف نے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی
قائد حزب اختلاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے مشاورت کی، ٹیلی فونک گفتگو میں سیاسی قائدین نے ملک بھر میں بدترین مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور ردعمل دینے اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی شہباز شریف کی تجویز سے اتفاق کیا ، سیاسی قائدین کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان مہنگا ترین پاکستان بن چکا ہے ،پی ٹی آئی عوام کے لئے ‘پریشانی، تکلیف اور انتقام’ بن چکی ہے، سیاسی قائدین نے نیب کے کالے قانون کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر چیلنج کرنے کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔