اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

ریلیف کا لالی پاپ دے کر عمران خان نے قوم کو تکلیف میں مبتلا کردیا، میاں اسلم

اسلام آباد،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے حکومت کی جانب سے چینی گھی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضا فے کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضا فے کی شد ید الفاظ میں مذ مت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ریلیف کا لالی پاپ دے کر عمران خان نے پو ری قوم کو تکلیف میں مبتلا کردیا،تین سالوں میں کئی ریلیف پیکجز کا اعلان ہوا، لیکن کسی ایک اعلان پر بھی عوام کو ریلیف نہیں ملا، انھو ں نے کہامہنگائی کی وجہ سے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، جماعت اسلامی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف 28نومبر کو اسلام آباد میں لا کھوں نو جوانوں کو ڈی چوک پر جمع کرے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل جی ٹین کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا اشیائے ضروریہ اورپیٹرولیم مصنوعات اور بجلی ، گیس کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کر کے عوام پرخود کش حملے کیا جارہے ہیں، انھوں نے کہا مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی حکو مت کی بی ٹیم کا کردار ادا کر رہی ہیں ان کا ایجنڈامہنگائی اور بے روزگاری نہیں بلکہ قیادت بچاؤ ،مقدمات ختم کروتحریک ہے،ملک میں اس وقت عوام کے حقوق کی بات صر ف جماعت اسلامی کر رہی ہے ،ن سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف تحریک چلائی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker