
چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کا جی الیون ، جی نائن اور ایف نائن پارک کا سرپرائز وزٹ ، سیکٹر ایف الیون اور جی نائن کی روڈ کارپٹنگ کا کام مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ،چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹر ایف الیون اور جی الیون کے جم کا بھی دورہ کیا ، چیئرمین سی ڈی اے نے وزٹ کے دوران جم کو دو روز میں درست حالت میں لانے کے احکامات جاری کئے اورکہا کہ دو روز بعد دوبارہ وزٹ کروں گا ، اگر کوتاہی برتی گئی تو متعلقہ افسران و ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔چیئرمین سی ڈی اے نے ایف نائن پارک میں کھنڈر بن جانے والے ہال کی ترین و آرائش کی بھی ہدایت کی۔چیئرمین عامر علی احمد نے کہا کہ ہال کو مکمل بحال کر کے ہسٹری میوزیم بنایا جائے گا ، ہسٹری میوزیم ہال میں اسلام آباد کی بطور وفاقی دارلحکومت کی قیام کے متعلق دستاویزات اور تصاویر کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔