اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نماز کا مذاق اڑانے والا نوجوان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

تھانہ شاہ جمال پولیس نے شعائر اسلامی کا مذاق اڑانے اور نماز جیسی عظیم عبادت کو بیہودہ رقص میں بدلنے کی ایکٹنگ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکے حکم پر مظفر گڑھ پولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئے ملزم آصف ولد محمد حنیف کو مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال سے گرفتار کرلیا،عثمان بزدار نے ملزم آصف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا تھاکہ ملزم قانون کے تحت کسی رعایت کا مستحق نہیں، ایسے واقعہ سے ہر مسلمان کی دل آزاری ہوئی ہے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker