
اسلام آباد(آئی پی ایس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی بینکنگ محتسب کے پرائیویٹ بینک کو متاثرہ شہری کو 8 لاکھ روپے کی رقم واپس کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی،صدر مملکت کا فراڈ سے متاثرہ شہری کو 8 لاکھ روپے کی گمشدہ رقم واپس کرنے کا حکم برقرار۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے وفاقی بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف سونیری بینک کی اپیل مسترد کر دی۔بینک کی جانب سے بد انتظامی اور بے ضابطگی ثابت ہوتی ہے۔صدر مملکت کی جانب سے فیصلہ جاری کیا گیا جس کے مطابق بینک انتطامیہ کی جانب سے شہری کو فراڈ کا نشانہ بنایا گیا۔فیصلے کے مطابق قانون کے تحت بد انتظامی پر بینک شہری کو رقم واپس کرنے کا پابند ہے۔شیخو پورہ کے متاثرہ شہری نے سونیری بینک میں 20 لاکھ کی رقم جمع کروائی تھی، متاثرہ شہری کے پاس 20 لاکھ روپے بینک میں جمع کرانے کی رسیدیں موجود تھی۔