
مظفرآباد،سینئر وزیرآزاد کشمیرحکومت سردارتنویرالیاس نے یوم شہداجموں کے موقع پرپیغام میں کہا کہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جہد جاری رہے گی، لاکھوں شہادتوں کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے بلندہیں اور کشمیری اپنے حق آزادی کیلئے جدوجہدجاری رکھے ہوئے ہیں۔سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آج بھی مقبوضہ کشمیرمقتل گاہ کامنظر پیش کررہاہے، مقبوضہ کشمیر میں آج بھی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہے، کشمیری آج بھی انسانی حقوق کے علمبرداروں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک انسانی زندگیوں کی آزادی کی تحریک ہے، بھارتی ریاستی دہشت گردی کشمیریوں کوآزادی کے مشن سے نہیں ہٹا سکتی۔