
اسلام آباد،مکھوٹے تھیٹر کے سٹریٹ پلے یارا جی امن کرسو کی لاہور کے بعد اسلام آباد/راولپنڈی میں نوجوان شائقین کی بھرپور پذیرائی و دھوم، ڈرامہ کو قائداعظم یونیورسٹی سمیت فاطمہ جناح پارک ایف اور ایف 6 میں پیش کیا گیا،کھیل میں انتہاپسندی، فرقہ واریت، نسلی تعصب اور خواتین کے مسائل کے حوالے سے شعوری بیداری کواجاگر کیا گیا ۔
پاکستان میں پہلی بار سٹریٹ پلے کے ساتھ Rap battle بھی پیش کی گئی جسے حاضرین کی طرف سے پر جوش داد ملی. مختصر دورانیہ کے سٹریٹ پلے میں قائداعظم کی پاکستان کی قانون ساز اسمبلی سے اگست 1948 کی تقریر کو موضوع بنایا گیا ہے پلے کے رائٹر و ہدائتکار سبط حسن کا کہنا تھا کہ یہ کھیل امن اور برابری کی آواز ہے جسے لاہور کے بعد اسلام آباد میں پیش کیا گیا جسے ملنے والی بھر پور پزیرائی اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے عوام امن، محبت اور بھائی چارہ چاہتے ہیں اور ہر قسم کی انتہا پسندی کو رد کرتے ہیں۔ پلے کی ٹیم میں عبدالرحمن، زین آسی، شاہ زیب، شا ون، عطیہ رحمن، رمشا جاوید، اسد رشید،کنول اور دانش سیف سمیت دیگر فنکار شامل تھے۔