
اسلام آباد،حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف اپوزیشن کے ساتھ اتحادی اور حکومتی رہنمابھی سراپا احتجاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کے اتحادی اور بعض پی ٹی آئی ارکان نے بھی احتجاج کیا ہے ۔وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا مشکل ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت جو بھی پالیسی بناتی ہے ایم کیو ایم اس میں شامل نہیں ہوتی۔حکومت کی ایک اور اتحادی جماعت ق لیگ کے رہنما کامل علی آغا نے بھی حکومت سے اہم قومی معاملات پر مشاورت نہ کرنے کا شکوہ کیا۔خود پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ خدارا لوگوں پر تھوڑا سا رحم کریں، ہمیں بھی جواب دینا پڑتا ہے۔