اہم خبریںپاکستانتجارت

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں 4 روپے کا اضافہ کر دیا

اسلام آباد،وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافہ کردیا جس کے باعث قیمتیں ریکارڈ ترین سطح پر جا پہنچیں۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں فی لیٹر 4 روپے کا اضافہ کیا گیاجس کے بعد اب پیٹرول پر لیوی بڑھا کر 9 روپے 62 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 9 روپے 14 پیسے کردی گئی۔اس سے قبل پیٹرول پر 5 روپے 60 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 5 روپے 14 پیسے لیوی نافذ تھی۔علاوہ ازیں مٹی کے تیل پر بھی فی لیٹر لیوی 2 روپے 6 پیسے عائد کردی گئی البتہ لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی کی شرح صفر ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم لیوی میں اضافہ 5 نومبر سے نافذ العمل ہوگیا۔خیال رہے کہ رواں مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سے اب تک 9 مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاچکا ہے۔15جون کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات مجموعی طور پر 37 روپے 26 پیسے تک مہنگی کی گئی اس میں پیٹرول کی قیمت میں37 روپے 26 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) فی لیٹر 31روپے 86 پیسے مہنگا کیا گیا۔علاوہ ازیں لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت میں فی لیٹر36 روپے42 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 36 روپے 53 پیسے بڑھائی گئی۔15 جون 2021 سے اب تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 108 روپے 56 پیسے سے بڑھا کر 145 روپے 82 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 110 روپے 76 پیسے سے بڑھا کر 142 روپے 62 پیسیکردی گئی۔علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے سے بڑھا کر 116 روپے 3 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت 77 روپے65 پیسے سے بڑھا کر 114 روپے 7 پیسے کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker