سلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی)کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کی ڈی وی سی کمیٹی کا جمعہ کے روز ایک اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا، جس میں اتھارٹی کے اعلی حکام نے شرکت کی اور اسلام آباد میں مختلف کمرشل اور رہائشی پلاٹوں کے نقشہ جات کی منظوری دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں آٹھ کمرشل و رہائشی پلاٹوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے اسلام آباد کے سیکٹر جی فائیو ڈپلومیٹک انکلیو میں ایک کمرشل پلاٹ کی منظوری دی گئی، اسی طرح سیکٹر آئی ایٹ مرکز میں ایک کمرشل پلاٹ جبکہ سیکٹر جی ٹین میں دو پلاٹس، اور ایف سیون مرکز میں ایک کمرشل پلاٹ کے کاغذات کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد میٹنگ کے دوران منظور کیا گیاجبکہ اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ مرکز، جی سیون مرکز اور ڈپلومیٹک انکلیو جی فائیو میں ایک ایک کمرشل پلاٹ کو این او سی نہ ہونے کی بنیاد پر نامنظور کردیا گیا