اسلام آباد(آئی پی ایس )اے سی سیکرٹریٹ انیل سعید نے قیمتوں کا معائنہ کرنے کیلئے ہفتہ وار بازار کمیٹی کے ہمراہ جمعہ بازار بہارہ کہو کا دورہ کیا ۔اس دوران انہوں نے حکومت،ایم سی آئی کی تجویز کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق قیمتوں کاجائزہ لیا توزیادہ تر سٹالز پر ریٹ لسٹیں دستیاب تھیں ۔خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے اور وارننگ دی گئی ۔