اسلام آباد ہائیکورٹ میں 60 روز میں منتخب رکن کا حلف لازمی قرار دینے کیخلاف (ن) لیگ کی انٹرا کورٹ اپیل باقاعدہ سماعت کیلئے منظور ہوگئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو بھی معاونت کیلئے نوٹس جاری کیا گیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل بنچ نے نوٹس جاری کئے۔ڈویژن بنچ نے اپیل قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔مسلم لیگ (ن) نے بطور جماعت صدارتی آرڈیننس کیس سنگل رکنی ببچ سے مسترد ہونے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے۔