اسلام آباد(آئی پی ایس )ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفقات کی خصوصی ہدایت پر چیف میٹرو پولیٹن کارپوریشن کپٹن (ر)سید علی اصغر کی زیر نگرانی ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز ایم سی آئی کی ٹیمیں شب و روز کی انتھک محنت سے سیکٹرز میں ڈینگی کے مریضوں میں نمایاں کمی، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر حسن عروج اور ان کی ٹیم نے موثر انتظامات اور ڈینگی سے متعلق آگاہی مہم، سپرے فوگنگ سے گزشتہ روز رپورٹ ہونیوالے مریضوں کی تعداد صرف 13 رہ گئی ہے ،فوکل پرسن ایم سی آئی ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم کے مطابق چیف میٹرو پولیٹن آفیسر کپٹن (ر)سید علی اصغر کی زیرِ صدارت منعقدہ میٹنگ میںڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر اقبال آفریدی اور سینئر افسران محکمہ صحت نے بتایا کہ سیکٹرز میں موثر سپرے ، آگاہی مہم اور ڈور ٹو ڈور فوگنگ کرنے سے ڈینگی پر قابو پایا گیا ہے جو کیسز سینکڑوں میں رپورٹ ہورہے تھے وہ اب گزشتہ روز صرف تیرہ رہ گئے ہیں ، چیف میٹرو پولیٹن آفیسر نے ہیلتھ سروسز کے اعلی افسران کو شاباش دیتے ہوئے اسے مزید موثر طریقے سے جاری رکھنے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کو ڈینگی فری سٹی بنانا اولین مقصد ہے اس کیلئے ڈور ٹو ڈور اور سکولز ،کالجز، مارکیٹ اور پوش علاقوں میںآگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ ڈینگی سے علاج کے بجائے (فقط)احتیاط بہتر ہے۔
Related Articles
ربجا کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں عید ملن پارٹی نے بڑے اجتماع کی شکل اختیار کرلی
جمعہ, 26 اپریل, 2024