
بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک فلم بجرنگی بھائی جان میں منی کا کردار ادا کرنے والی بچی کی نئی تصاویر سامنے آگئیں۔بالی ووڈ انڈسٹری کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمانے والی فلموں میں سے ایک فلم بجرنگی بھائی جان میں دبنگ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور یہ فلم پانچ سال قبل ریلیز کی گئی تھی۔ہدایت کار کبیر خان کی فلم میں سلمان خان، کرینہ کپور، نوازالدین صدیقی کے علاوہ ایک ننھی اداکارہ ہرشالی ملہوترا کا چہرا بھی سامنے آیا تھا، بچی کی اداکاری کو شائقینِ فلم نے بہت پسند کیا تھا۔بجرنگی بھائی جان میں منی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ہرشالی بہت بدل گئیں۔ ان کی نئی تصاویر دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔بھارتی فلم بجرنگی بھائی جان سے شہرت حاصل کرنے والی ہرشالی ملہوترا لمعروف منی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی تصاویر شیئر کیں جہاں وہ سبز کپڑوں میں ماتھے پر میچنگ بندیا لگائے اور دونوں کلائیوں میں چوڑیاں پہنے کھڑی ہیں ۔سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی کی منی کا کردار ادا کرنے والی ہرشالی ملہوترا نے دیوالی کے موقع پر اپنی نئی تصاویر مداحوں سے شیئر کردی ۔