اہم خبریںپاکستان

ریلی روکنے میں ناکامی ، پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

لاہور،کالعدم تحریک لبیک (ٹی ایل پی )کی ریلی روکنے کیلئے بروقت اقدامات نہ کرنے پر پنجاب میں بڑے پیمانے پر پولیس افسران تبدیل کر دیئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پرتقرروتبادلے کر دیئے گئے ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سی سی پی او غلام محمودڈوگر کاتبادلہ کرتے ہوئے فیاض احمددیو کوسی سی پی اولاہورتعینات کر دیا گیا ہے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا بھی تبادلہ کرتے ہوئے احسن یونس کو ڈی آئی جی آپریشنز تعینات کر دیا گیا ہے ،شارق جمال کی جگہ شہزادہ سلطان کو ڈی آئی جی انوسٹی گیشن تعینات کر دیا گیا ہے ۔غلام محمود ڈوگر کو ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک تعینات کر دیا گیا ہے ،ایڈیشنل آئی جی شاہد حنیف کو صوبائی ہائی وے پولیس کا سربراہ لگا دیا گیا۔منیر احمد شیخ کو ڈی آئی جی پولیس وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ،اشفاق احمد خان کو آر پی او راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے ۔ آر پی او ڈی جی خان کیپٹن ریٹائرڈ فیصل رانا کو بھی تبدیل کرتے ہوئے آر پی او سرگودھا ریجن تعینات کر دیا گیا ہے ۔وقاص نذیر کو آر پی او ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا ہے ۔آر پی او راولپنڈی عمران احمر اور سی پی او راولپنڈی احسن یونس کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے ۔آر پی او سرگودھا اشفاق احمد خان آر پی او راولپنڈی تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔اے آئی جی لاجسٹک اطہر اسماعیل امجد کو سی پی او راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے ،آر پی او راولپنڈی عمران احمر کو آر پی او گجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے ،سی پی او راولپنڈی احسن یونس کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کی ریلی روکنے کے لیے بروقت اقدامات نہ کرنے پر پنجاب پولیس کے افسران کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker