اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

چیئرمین عامر علی احمد کا سی ڈی اے ہسپتال میں کو کلئیرایمپلانٹ سینٹر کا دورہ

اسلام آباد،چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارے عامر علی احمد نے سی ڈی اے ہسپتال میں قائم کئے گئے ملک کے پہلے پبلک سیکٹر کو کلئیر ایمپلانٹ سینٹر کا دورہ کیا اور کو کلئیر ایمپلانٹ سینٹر کے لئے خریدی گئی جدید مشینری کا معائنہ کیا

2010 سے لے کر اب تک تقریبا 450 سماعت اور قوت گویائی سے محروم بچوں کا علاج کیا جاچکا ہے، یہ آپریشن کو کلئیر سرجن ڈاکٹر جواد کی زیرنگرانی کئے گئے ۔گزشتہ ماہ 17 اکتوبر 2021 کو سی ڈی اے بورڈ نے اس سہولت کو مزید فعال اور سینٹر آف ایکسیلنس بنانے کے لئے کو کلئیر ایمپلانٹ سینٹر کا درجہ دیا تاکہ اس کو بہرے پن اور قوت گویائی سے محروم مریضوں کے لئے اس کو خصوصی مرکز بنایا جاسکے ۔سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر کو کلئیر ایمپلانٹ سینٹر کے لئے جدید مشینری اور آلات خریدنے کیلئے 60 ملین روپے فنڈز مختص کئے گئے جس سے اس سینٹر کے لئے جدید مشینری کی خریداری کر لی گئی، اس مشینری میں ہائی ڈیفشن مائکرہ سکوپس، جدید ہیرنگ اسسمنٹ سسٹم سمیت دیگر آپریشن کے آلات کے شامل ہیں، جبکہ اس سینٹر کو جلد ہی آپریشنل کردیا جائے گا۔واضح رہے سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق کیپیٹل ہسپتال میں نئے تعمیراتی بلاک میں 10 بستر پہلے ہی کوکلیئر امپلانٹ مریضوں کے لیے ریزرو ہو چکے ہیں جبکہ 80 ملین روپے کے فنڈز بھی جدید آلات کی خریداری کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ آپریشن تھیٹر کی اپ گریڈیشن بھی کی جارہی ہے ۔مزیدبرآں سی ڈی اے انتظامیہ نے زیر تعمیر بلاک کے باقی ماندہ کاموں بشمول آپریشن تھیٹر کی اپ گریڈیشن کو جلد از مکمل کرکے مزید فعال بنانے کی ہدایت بھی متعلقہ شعبوں کو جاری کی اور ساتھ ساتھ این ایس تھیسیٹ ڈاکٹرز کا بھی جلد از جلد انتظام کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker