اسلام آباد، وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی پہلی فتح پر طنزیہ ٹوئٹ کی۔فواد چوہدری نے ایک میم ٹوئٹ کی اور اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میمز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
وفاقی وزیر نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو ٹرول کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر وہ سکیورٹی خدشات کی جعلی ای میل نیوزی لینڈ کو بھیجے۔فواد چوہدری نے طنزیہ ٹوئٹ میں کہا کہ جعلی ای میل پر نیوزی لینڈ متحدہ عرب امارات چھوڑ دے تو بھارت سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔یاد رہے کہ ستمبر میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان میں پہلا ون ڈے میچ ہونے سے کچھ دیر قبل سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان سے کھیلی جانے والی سیریز منسوخ کردی تھی۔