
وزیر اعظم عمران خان سے مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین اور مشیر تجارت عبدالرزاق داود نے ملاقات کی ۔ملاقات میں مشیر خزانہ نے وزیر اعظم کو مجموعی معاشی صورتحال کے بارے آگاہ کیا۔مشیر تجارت نے وزیر اعظم کو اپنے حالیہ ترکمانستان دورے کے بارے آگاہ کیا۔ مشیر تجارت کے متوقع ایران دورے کے بارے بھی گفتگو۔وزیر اعظم نے خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی روابط مستحکم کرنے پر زور دیا جس سے برامدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔وزیر اعظم نے کہا کے حکومت ایز آف ڈونگ بزنس پالیسی کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔