
گلگت (آئی پی ایس )گلگت میں انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی)نے 25 مارچ 2021 کو ہونے والے نلتر واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں چھ افراد کو سزائے موت، دو کو 45 سال قید اور ایک کو 52 سال قید کی سزا سنائی جس میں چھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے تھے۔ اسی طرح عدالت نے 25 مئی 2020 کے نلتر واقعے میں بھی دو افراد کو سزائے موت، ایک کو عمر قید، چار کو 12 سال قید اور تین کو بری کر دیا ہے جس میں اپر نلتر میں دو نوجوان مارے گئے تھے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 25 مئی 2020 کو بالائی نلتر وادی میں دو نوجوان مزمل اور فرجاد حسین کو لوئر نلتر سے پکنک منانے والوں کے ایک گروپ کے حملے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ دوسرے واقعے میں 25 مارچ 2021 کو وادی نلتر میں مسافر گاڑی پر حملے میں چھ افراد کو قتل کیا گیا تھا اور سات زخمی ہوئے۔