اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چیئرمین سینیٹ کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ہندو برادری کو دیوالی کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دیوالی کے موقع پر تمام ہندو کمیونٹی کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ دیوالی روشنی اور رنگوں کا تہوار ہے، ہم سب کو مل کر پاکستان کے تابناک مستقبل کیلئے ایک دوسرے کی زندگی میں خوشیوں کے رنگ بھرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہندو برادری کا پاکستان کی ترقی میں بڑا کلیدی کردار ہے،صادق سنجرانی نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور احترام کے ذریعے ہم ترقی کے عمل کو تیز کرسکتے ہیں، پاکستان کے آئین اور قانون میں تمام اقلتیوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں، ہندو برادری کا پاکستان کی ترقی میں بڑا کلیدی کردار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker