اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے اسکولوں میں اخلاقیات کی تعلیم کو فروغ دیں گے

وزیراعظم نے کہا ہے کہ نبی کریمۖ پوری انسانیت کیلئے سراپا رحمت ہیں، عدل و انصاف سمیت ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے میں ہی کامیابی ہے۔وزیراعظم عمران خان سے مسلم ممالک کے سفیروں کی ملا قات ہوئی ،وزیر اعظم نے رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کے تصور اور وژن کا خاکہ پیش کیا۔وزیراعظم عمران خان نے مسلم ملکوں کے سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے رحمت اللعالمین اتھارٹی کے وژن سے آگاہ کیا اور کہا کہ قانون کی حکمرانی، عوام کی فلاح و بہبود اور علم کے حصول پر خصوصی توجہ ریاست مدینہ کی بنیاد بنے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نبی آخرالزمانۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہی کامیابی ہے، رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا مقصد اسوہ حسنہ کے تمام پہلوں کا احاطہ کرنا ہے، رحمت اللعالمین اتھارٹی مسلم دنیا کو اسلامو فوبیا سمیت دیگر عصری چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد باہمی تحقیق کے ذریعے سنت کے فہم کو فروغ دینا اور نوجوانوں کو اسلامی تشخص، اقدار اور ثقافت کے تحفظ کے لیے ضروری مدد فراہم کرنا ہے۔۔اتھارٹی کو مسلم نوجوانوں کو درپیش عصری مسائل پر تبادلہ خیال کرنے اور جدید چیلنجز بالخصوص اسلامو فوبیا کے حوالے سے مربوط اور منطقی فکری جواب پیش کرنے کے لیے دنیا بھر کے اسلامی اسکالرز کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے ا سکولوں میں اخلاقیات کی تعلیم کو فروغ دیں گے۔ نوجوان نسل کی تربیت کے لیے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker