اسلام آباد(آئی پی ایس )فیڈرل پبلک سروس کمیشن آف پاکستان نے اہم رزلٹ کا اعلان کردیا ،صوبائی سروسز سے پاکستان ایڈمنسٹریٹر گروپ میں انڈکشن کا معاملہ ،انٹرویو کے دوران چار افسران کو فیل کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری انفارمیشن راجہ جہانگیر انٹرویو میں فیل ہوگئے ،ڈی جی پی ڈی ایم اے راجہ منصور احمد کامیاب ہوگئے ،راجہ منصور احمد پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروسز گروپ میں شامل ہیں،عمران رضا، محمد طارق قریشی، ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ بلدیات شاہد زمان لگ پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروسز گروپ میں شامل ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق 51پوسٹوں میں صرف 11امیدوار کامیاب ہوئے ۔پاکستان میں کل 51پوسٹیں تھیں 66 افراد نے اپلائی کیا، 15 افسران امتحان میں کامیاب ہوئے ،15افسران میں سے 11افسران انٹرویو کلئیر کرسکے ،بلوچستان سے رشید مسعود خان، ریاض احمد کامیاب ہوسکے ،خیبر پختونخواہ سے عابد اللہ کامیاب ہوئے ،سندھ سے محمد عامر انصاری اور فیصل احسن پیرزادہ اور داد لو زہرا نی کامیاب ہوئے جبکہ گلگت بلتستان سے نجیب عالم کامیاب ہوئے۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024