
پاکستان کے سابق اسٹار آل راونڈر شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں کے حوالے مداحوں سے اپیل کی ہے۔شاہد آفریدی کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میری بیٹیوں میں سے کسی کا بھی سوشل میڈیا اکاونٹ نہیں ہے۔شاہد آفریدی نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا برائے مہربانی میری بیٹیوں سے منسلک کسی بھی اکاونٹس یا خبر کو نظر انداز کریں۔سابق کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں ایک جعلی اکاونٹ کو بھی ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مداحوں کو خبردار کیا۔خیال رہے کہ شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے متحدہ عرب امارات میں اپنی بیٹیوں کے ساتھ موجود ہیں اور پاکستان کے افغانستان کے خلاف میچ میں انہیں اسٹیڈیم میں بھی دیکھا گیا تھا۔
I would like to clarify that none of my daughters have any social media accounts; please disregard any ‘accounts’ or ‘news’ that are associated with my daughters. pic.twitter.com/VvgQmkblzd
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 3, 2021