ملک میں کورونا وائرس سے مزیر19 افراد جان سے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 496 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 75 ہزار 158 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 580 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 678، سندھ میں 4 لاکھ 70 ہزار 978، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 319، بلوچستان میں 33 ہزار 280، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 392، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 22 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 489 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 96 لاکھ 6 ہزار 900 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 901 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 24 ہزار 85 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 247 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 19 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 496 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 936، سندھ میں 7 ہزار 579، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 757، اسلام آباد میں 941، بلوچستان میں 356، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024