
اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان الیکٹرانک ریگولیٹری اتھارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین محمد سلیم بیگ نے کی ۔ اجلاس کے دوران بیلزانٹرٹینمنٹ پرائیوٹ لمٹیڈ کی انتظٓامیہ میں تبدیلی اور شیئر کی منتقلی کی درخواست منظور کرلی ۔ اس کمپنی کے پاس غیرملکی ٹی وی چینلز منی میکس اور اے ون ٹی وی کے لینڈنگ رائٹس ہیں۔ پیمرا نے انفارمشن سسٹم کارپوریشن پرائیوٹ لمٹیڈ کو حاصل سی این این کے لینڈنگ رائٹس کی بھی تجدید کردی۔ اتھارٹی نے فاسٹ براڈ کاسٹنگ سروسز کو سیٹلائٹ چینل شروع کرنے کیلئے اضافی وقت دینے کی درخواست کی بھی منظوری دیدی ۔ پیمرا پریس ریلیز کے مطابق اتھارٹی کے ہوٹل لائسنسنگ کی پالیسی میں ترمیم منظور کرلی ہے جو توثیق کیلئے وفاقی حکومت کو بھیجی جائے گی۔