کھیل

ٹی 20 رینکنگ جاری:بابر اعظم نمبر ون بلے باز بن گئے

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن واپس حاصل کر لی،بابر اعظم نے انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان سے پہلی پوزیشن چھین لی ،۔آئی سی سی نیٹی 20 رینکنگ جاری کردی ہے ۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل فتوحات اور ریکارڈ بنانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12 مرحلے کے چوتھے میچ میں نمیبیا کے خلاف ففٹی کے بعد بابر اعظم تر قی پا کر دوسری سے پہلی پوزیشن پر آ گئے۔بلے بازوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کی درجہ بندی میں تنزلی ہوئی ہے ، جس کے بعد وہ پہلی سے دوسری پوزیشن پر آگئے ہیںبلے بازوں کی درجہ بندی میں پاکستان کے محمد رضوان کی چوتھی پوزیشن ہے۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹاپ ٹین بالرز میں کوئی پاکستان شامل نہیں ۔ شاہین شاہ آفریدی حارث روف 20ویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker