
اسلام آباد (آئی پی ایس )ماہر تعلیم و سماجی رہنما خدیجہ زرین نے بلوچ کوسٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 23 قیمتی جانوں کے ضیاع کا سن کر بہت افسوس ہوا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر حکومت زخمیوں کی ہر ممکن طبی امداد کیلئے اقدامات کرے، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ٹریفک حادثات میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے، رکن قانون ساز اسمبلی بھی اسی سال حادثے کا شکار ہوے، بڑھتے ہوئے حادثات کی بنیادی وجہ سڑکوں کی ابتر حالت اور سڑکوں کے ساتھ حفاظتی دیوار نہ ہونا ہے، حتی کہ خطرناک چوکوں پر بھی حفاظتی باڑ نہیں لگائی گئی، آخر ہم اسی طرح کب تک جنازے اٹھاتے رہیں گے، آزاد کشمیر حکومت حادثات کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کرے۔خیال رہے کہ بدھ کی صبح آزاد کشمیر کے علاقے سدھنوتی میں راولپنڈی سے جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، حادثے میںبچوں سمیت 23افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں طبی امداد کیلئے کوٹلی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔