
آزاد کشمیر کے علاقے سدھنوتی میں راولپنڈی سے جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، حادثے میں بچوں سمیت 23افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے سدھنوتی میں اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مسافر بس گہری کھائی میں جاگری، دلخراش حادثے میں 23 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں طبی امداد کیلئے کوٹلی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔