وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے، وزیراعظم عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے، یہ پیکج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔
عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ یہ پیکج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 3, 2021