انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 74 پیسے کمی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی مزید گراوٹ کا شکار، پاکستانی روپے کے مقابلے 74 پیسے کمی کے بعد 169 روپے 80 پیسے پر فروخت ہوا۔ بلند ترین سطح سے ڈالر کی قیمت میں 5 روپے47 پیسے کمی ہو چکی ہے، 26 اکتوبر کو ڈالر بلند ترین سطح 175.27 روپے پر پہنچ گیا تھا۔ گذشتہ کاروباری روز بھی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 75 پیسے گراوٹ کے ساتھ 171 روپے 29 پیسے سے کم ہو کر 170 روپے 54 پیسے پر ٹریڈ ہوا تھا۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024