
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی بیوروکریسی میں اعلی پیمانے پر تقرر و تبادلے، ایڈمنسٹرٹیو سروس گریڈ 22 کی فرح حامد خان سیکریٹری وفاقی ٹیکس محتسب تعینات،فرح حامد اس سے قبل سیکریٹری تعلیم و تربیت تھی ،ایڈمنسٹرٹیو سروس گریڈ 22 کی ناہید درانی کو سیکریٹری تعلیم و تربیت تعینات کر دیا گیا،ناہید درانی اس سے قبل سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی تعینات تھی ۔ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے لیفٹیننٹ ریٹائرڈ اعجاز احمد خان سیکریٹری وفاقی محتسب تعینات،اعجاز احمد خان اس سے قبل ایڈیشنل سیکریٹری وزارت امور کشمیر تعینات تھے ۔ایڈنسٹرٹیو سروس گریڈ 22 کے کیپٹن ریٹائرڈ شیر عالم محسود سیکریٹری امور کشمیر تعینات ،شیر عالم محسود اس سے قبل اسپیشل سیکریٹری داخلہ تعینات تھے ۔ایڈمنسٹریٹیو سروس گریڈ کے 22 کیپٹن ریٹائرڈ سکندر قیوم سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی تعینات ،سکند رقیوم اس سے قبل اسٹبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے ۔اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے تقرریوں اور تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے۔