اہم خبریںپاکستان

ٹی ایل پی مارچ روکنے میں ناکامی، آئی جی پنجاب پولیس پر برس پڑے

لاہور، کالعدم ٹی ایل پی کا مارچ روکنے میں ناکامی اور پولیس جوانوں کی جانیں جانے پر آئی جی پنجاب پولیس پر برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب رائو سردار کی زیر صدارت اعلی افسران کے ساتھ دھواں دار اجلاس ہوا۔ آئی جی پنجاب رئو ا سردار شیخوپورہ ، گوجرانوالہ اور لاہور پولیس پر برس پڑے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس افسران آئی جی پنجاب کے سوالات کا جواب نا دے سکے۔ جس پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ نالائق پولیس افسران کی اے سی آر سرخ پینسل سے لکھوں گا ۔ پولیس افسران نے عذر پیش کیا کہ ٹی ایل پی کی ریلی کو روکنے کے لیے ان کے پاس اسلحہ پاس نہیں تھا، جبکہ مذہبی جماعت کے پاس اسلحہ موجود تھا۔پولیس افسران کے اس جواب پر آئی جی نے کہا کہ اسلحہ لے جانے سے پولیس کو کس نے منع کیا تھا ۔ پولیس کو اینٹی رائٹ سامان اور اسلحہ ساتھ رکھنا چاہیے تھا۔ افسران کی ناقص پالیسی کی وجہ سے اہلکار شہید اورزخمی ہوئے۔آئی جی نے قصور پولیس کو سراہتے ہوئے کہا کہ قصور پولیس نے مریدکے میں بہتر حکمت علی اپنائی ۔ ناقص پالیسی اپنانے والے افسران کسی معافی کے مستحق نہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker