اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم سے اتحادی جماعتوں کے وفد کی ملاقات،سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد ، وزیراعظم عمران خان سے حکومت کی اتحادی جماعتوں کی قیادت کے وفد نے ملاقات کر کے مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ،ملاقات کرنیوالے اتحادی جماعتوں کے رہنمائو ں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وزیر آئی ٹی امین الحق نے متحدہ قومی موومنٹ ،ایم این اے غوث بخش مہر اور آئی پی سی کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی نمائندگی کی،مسلم لیگ (ق)کی نمائندگی وزیر ہائو سنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ اور وزیر آبی وسائل مونس الہی نے کی۔ایم این اے خالد مگسی، وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان عوامی پارٹی ،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عوامی مسلم لیگ کی نمائندگی کی، شاہ زین بگٹی نے جمہوری وطن پارٹی کی نمائندگی کی۔حکومت کی جانب سے وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور ایس اے پی ایم ملک محمد عامر ڈوگر نے نمائندگی کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کرنے والے اتحادی جماعتوں کے رہنمائو ں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker