
اسلام آباد ،وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں وزیر اعلی بلوچستان نے وزیر اعظم کو بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے ہر ممکن وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی، صوبہ بلوچستان میں سی پیک منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔