
اسلام آباد، حکومت اورکالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاہدے کا معاملہ سینیٹ تک پہنچ گیا۔
جمعیت علما اسلام ف کے سینیٹر کامران مرتضی نے ایوان بالا میں معاہدے سے متعلق قرارداد جمع کروادی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ بتایا جائے کہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان کن شرائط پر معاہدہ ہوا، حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان ہونے والے معاہدے پر سینٹ میں بحث کروائی جائے، حکومت معاہدے کرلیتی ہے جن پر عملدرآمد نہیں ہوتا، عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں قوم کو اذیت کا سامناکرنا پڑتا ہے، معاملے پر ایوان کو اعتماد میں لیا جائے۔