اہم خبریںپاکستان

محمودالرشید سمیت 9افراد کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر تحریری حکم جاری

لاہور، شہری کے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کا الزام، سیشن کورٹ نے صوبائی وزیر میاں محمودالرشید سمیت 9افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ایس ایچ او مدعی بیان کا ریکارڈ کریں ، بیان میں کوئی جرم ثابت ہوتا ہے تو میاں محمود الرشید سمیت 9 ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔ایڈیشنل سیشن جج حافظ رضوان عزیز نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزموں کا بھی موقف قلمبند کیا جائے، تفتیشی افسر تحقیقات میں الزامات درست ثابت ہونے پر ملزموں کو گرفتار بھی کرے۔ درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مصطفی ٹائون میں ایک کنال رقبے پر تعمیر کے دوران میاں محمود الرشید سمیت 9 ملزموں نے قبضے کی کوشش کی، میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزموں نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، پلاٹ کے تنازع پر ہائیکورٹ میں مقدمہ زیر سماعت ہے، میاں محمود الرشید سمیت دیگر نے پلاٹ پر قبضے کیلئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،صوبائی وزیر میاں محمود الرشید سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker