اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چونترہ میں قابضین کیخلاف بڑی کارروائی

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے) کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی مارگلہ پہاڑی کے دامن میں واقع چونترہ گائو ں میں قبضہ مافیا کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی، سینکڑوں غیر قانونی تعمیرات مسمار،115کنال اراضی واگزار کروا لی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے منگل کے روز مارگلہ پہاڑی کے دامن میں واقع چونترہ میں سرکاری اراضی پر ہونیوالی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اسلام پولیس کی بھاری نفری سی ڈی اے عملے کی معاونت کے لئے موجود رہی۔ اس آپریشن کے دوران، چونترہ گائو ں میں 42 دوکانوں بمعہ برآمدے پر مشتمل ایک غیر قانونی مارکیٹ کو مکمل طور پر گرا دیا گیا اس کے علاوہ 50 کمرے، 21 چار دیواریاں، 13 گیٹ،1 ہال، 25 ڈی پی سی، 26 باتھ رومز، 19 کچن اور 17 گراونڈ واٹر ٹینک بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں تقریبا 115 کنال سرکاری اراضی بااثر قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی۔اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ نے کہا ہے کہ جنگلات کے تحفظ کی خاطر غیر قانونی تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker