
بلوچستان میں خاران کے علاقے چیف چوک میں دھماکے سے 13 افراد زخمی ہوگئے۔سکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے میں 4 سے 5 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا جو موٹر سائکل میں نصب تھا، دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خاران میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کی اس کارروائی میں بے گناہ افراد کے زخمی ہونے پر افسوس اور دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔