اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چیئرمین نیب تاحیات ہوں گے، ہٹانے کا اختیار صدر کو مل گیا،شاہد خاقان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نئے نیب آرڈیننس کا اطلاق حکومت کی چوری پر نہیں ہوتا، کہہ دیں آرڈیننس کا اطلاق صرف نون لیگ پر ہوگا، چیئرمین نیب تاحیات ہوں گے، ہٹانے کا اختیار صدر کو مل گیا۔شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جتنی بھی چوری کرلے وہ معاف ہے، عوام کو دکھائیں (ن) لیگ نے کیا کرپشن کی، موجودہ حکومت کی کرپشن عوام کے گھر تک جا پہنچی، 120 روپے فی کلو چینی میں سے 70 روپے عمران خان اور ان کے وزرا کی جبیب میں جا رہے ہیں، براڈ شیٹ میں کس نے کس کو پیسے دیئے کوئی نہیں جانتا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کے پراسیکیوٹر اور ملازمین کٹہرے میں کھڑے ہونگے، یہ صرف ایک آرڈیننس کی مار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker