پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید10 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 466 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 74 ہزار 17 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 457 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 378، سندھ میں 4 لاکھ 70 ہزار 421، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 135، بلوچستان میں 33 ہزار 267، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 390، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 945 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 481 کیسز رپورٹ ہوئے۔