اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آئی جی اسلام آباد کے خصوصی احکامات پرمنشیات فروشی کے خلاف خصوصی مہم شروع

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی پولیس نے دارالحکومت اسلام آباد میں منشیات فروشی کے خلاف خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے ،مہم کے دوران گزشتہ چار ماہ میں 505 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ،جن کے قبضہ سے مختلف نوعیت کی منشیات جن میں چرس پانچ من ، ہیروئن 2من سے زائد،کیٹا مائن 30.023 کلوگرام، افیون 1.665کلوگرام، آئس 5.474 گرام جبکہ 3743 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں،مہم کے دوران غیرملکی باشندے کو بھی رنگے ہاتھوں منشیات سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ شہر اقتدار سے منشیات کے خاتمہ کے لئے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے ،عوام کو چاہیے کہ ایسے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ شہر اقتدار سے منشیات فروشوں کا ہمیشہ کیلئے قلع قمع کیا جا جاسکے۔ یہ مہم حکومت پاکستان کے ویژن اور آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے خصوصی احکامات پر شروع کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker