اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کار اور وین کے درمیان تصادم کے باعث مانسہرہ ٹنل جزوی طور پر بند

ایکسپریس وے E-35 مانسہرہ ٹنل میں کار اور وین کے درمیان حادثہ کے باعث ٹنل جزوی طور پر بند کر دی گئی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،زخمی ہونے والے افراد کو کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مانسہرہ ٹنل بند ہونے کی وجہ سے کو بیدیاں انٹرچینج اور پانو ڈھیری کے مقام سے ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا جارہا ہے ،امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جلد ہی مکمل کر کے ٹنل کو کھول دیا جائے گا ۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر حادثہ کار ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا ۔مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker