
لاہور ، پنجاب بیورکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
گریڈ 19کے افسر علی عنان قمر کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے ہٹا کر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔ گریڈ 19کے افسر سید محمد مسعود نعمان کو ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کے عہدے سے ہٹا کر ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ محکمہ خزانہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔ گریڈ 19کے افسر محمد خضر افضال سے ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر کا عارضی چارج واپس لے کر انہیں ڈپٹی کمشنر وہاڑی تعینات کر دیا گیا ہے ۔ گریڈ 18کے افسر مبین الہی کو ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے عہدے سے ہٹا کر ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ گریڈ 18کے افسر محمد عاصم جاوید کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ کے عہدے سے ہٹا کر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ تعینات کر دیا گیا ہے ۔گریڈ 19کی افسر ثمن رائے کو ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن (ڈی جی پی آر) کے عہدے سے ہٹا کر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس تعینات کر دیا گیا ہے ۔