اہم خبریںپاکستان

صدر مملکت نے فیڈرل سروس ٹریبونل کے10 ممبران کی تعیناتی کر دی

اسلام آباد، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فیڈرل سروس ٹریبونل کے10 ممبران کی تعیناتی کر دی ، وزارت قانون انصاف کی طرف سے ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سے ایگزیکٹو ممبران کیلئے محمد جاوید غنی ، محمد مشتاق جدون ، محمد ہاشم پوپلزئی جبکہ جوڈیشل ممبران کیلئے رانا زاہد محمود ، امتیاز احمد خان اور عاصم اکرم کو نامزد کیا گیا ہے ۔ فیڈرل سروس ٹریبونل میں ڈاکٹر مجیب الرحمان خان کی ایگزیکٹو ممبر لاہور اور چوہدری محمد عاصم جاوید کی بطور جوڈیشل ممبر لاہور تعیناتی کی گئی ہے ۔ شاہد احمد کو کراچی سے ایگزیکٹو ممبر جبکہ توقیر احمد خان کو کراچی سے بطور جوڈیشل ممبر تعینات کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن للہ نے فیڈرل سروس ٹریبونل کے ممبران کی تعیناتی سے متعلق کیس میں وفاق کی جانب سے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک ممبران کی تعیناتی سے متعلق عدالت کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker