اہم خبریںپاکستاندلچسپ

سلیکٹرز کا وقت گیا، یہ مہینہ مجھے خطرناک لگ رہا ہے،منظور وسان کی بڑی پیشگوئی

کراچی ،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ سیٹ اپ میں پی پی اور ن لیگ حکومت اکٹھے کریں اور پی پی پی اس بار پنجاب، کے پی اوربلوچستان سے بھی جیتے گی۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہوسکتا ہے آئندہ سیٹ اپ میں پی پی اور ن لیگ حکومت اکٹھے کریں۔،مشیرزراعت سندھ منظور وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا یہ مہینہ مجھے خطرناک لگ رہا ہے، مجھے کپتان کامستقبل خراب اورکھلاڑیوں کا مستقبل اچھا نظرآرہا ہے کیونکہ کچھ وزرا عمران خان کے فیصلوں سے متفق نہیں۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ پی پی پی اس بار پنجاب، کے پی اوربلوچستان سے بھی جیتے گی، تبدیلی کی ابتدا ہمیشہ بلوچستان سے ہوئی، بلوچستان کے بعد پنجاب اورپھرمرکز کی باری آنے والی ہے۔یاد رہے ستمبر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان نظرنہیں آرہے، بلاول بھٹوکا مستقبل دیکھ رہا ہوں۔پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت میں آکرنوکریوں سے نکالے گئے ملازمین کوبحال کریں گے، نکالے گئے ملازمین کوبحال کرنا اگر جرم ہے تو یہ ہم کرتے رہیں گے، پی ڈی ایم پی پی پی سے معافی مانگے تو اتحاد میں جانے کا سوچیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker